ارشاد بھٹی نے وزیر اعظم عمران خاں کو اُن کا وعدہ یاد دلادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب کی پولیس اس وقت عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہے لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں آئے روز کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ جو انسانیت کے منہ پر تمانچہ ہوتا ہے سانحہ ساہیوال کے بعد بھی پولیس میں اصلاحات نہیں لائی جا سکیں.ایسے میں


سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے وزیر اعظم عمران خاں کو اُن کا وعدہ یا د دلا دیا ہے . پاکستانیوں میں اس وقت غم و غصہ پایا جا رہا ہے کیونکہ صلاح الدین کی پولیس میں بدترین تشدد کے بعد ہلاکت نے پنجاب پولیس کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے، ایسے میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہعمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ پولیس ریفارمز کر کے پورے محکمے میں بہتری لائیں گے، لیکن پہلے سانحہ ساہیوال اور پھر صلاح الدین جیسے واقعات نے حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ ایسے میں سینئر صحافی ارشاد بھٹی بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو ا نکا ہی کیا ہوا وعدہ یاد دلا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام چھوڑتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ’’ قائدِ انقلاب آپ نےسانحہ ساہیوال ہونےپر کہاتھاقطرواپسی پرپنجاب پولیس ڈھانچے کاجائزہ لےکر اصلاح کروں گا۔۔آج آپکی اس بات کو بھی8ماہ10دن ہو گئے،پولیس حراست میں صلاح الدین،عامر مسیح،امجد ذوالفقار ہلاکتوں کےبعد آج تو پولیس نےایک ماں کو بھی بےعزت کردیا،اب انتظارکس بات کا ‘‘سینئر صحافی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے سانحہ ساہیوال پر 21 جنوری کو کیے جانے والے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

خیال رہے کہ 21 جنوری کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ن سانحہ ساہیوال پر ٹویٹ کیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’ ساہیوال واقعے پر عوام میں پایا جانے والا غم و غصہ بالکل جائز اور قابلِ فہم ہے۔ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ قطر سے واپسی پر نہ صرف یہ کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی بلکہ میں پنجاب پولیس کے پورے ڈھانچے کا جائزہ لوں گا اور اس کی اصلاح کا آغاز کروں گا۔‘‘

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.