محکمہ موسمیات نے بجلی منقطع ہونے کے باعث بارش کی مزید پیشگوئی سے معذرت کرلی

کراچی (این این آئی) محکمہ موسمیات نے بجلی منقطع ہونے کے باعث بارش کی مزید پیشگوئی سے معذرت کرلی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات بارش سے متعلق پیشگوئی سے معذرت کرلی ، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ بجلی منقطع ہوگئی ،مزید پیشگوئی جاری نہیں کرسکتے۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گلستان جوہربلاک 5 میں محکمہ موسمیات کی بجلی بحال کردی گئی ہے ، علاقائی فالٹ کی وجہ سے بجلی منقطع تھی جسے علاقائی ٹیم نے درست کردیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.