اسٹیبلشمنٹ کی نیوٹریلٹی صرف ایک ڈرامہ ہے، عمران خان کو دس سال کیلئےدو تہائی اکثریت کیساتھ واپس لایا جائیگا مطیع اللہ جان کا تہلکہ خیز انکشاف

اسٹیبلشمنٹ کی نیوٹریلٹی صرف ایک ڈرامہ ہے، عمران خان کو دس سال کیلئےدو تہائی اکثریت کیساتھ واپس لایا جائیگا مطیع اللہ جان کا تہلکہ خیز انکشاف

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئرصحافی مطیع اللہ جان نے تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پانچ ججز لگ رہے ہیں یہ بالکل اسٹیبلشمنٹ کے کہنے کے پر لگ رہے ہیں ،اور اسٹیبلشمنٹ کا نیوٹریلٹی ڈرامہ ایک فراڈ ہے جس طرح نواز شریف اور شہباز شریف گُڈ کاپ بیڈ کاپ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ کھیلتے رہے ہیں۔ اب جو موجودہ اسٹیبلشمنٹ ہے یہ بھی گڈ کاپ بیڈ کاپ کھیل رہی ہےان دونوں بھائیوں کیساتھ۔فرق صرف اتنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ابھی بھی متحرک ہے۔یہ جو سافٹ مداخلت کی باتیں ہورہی ہیں یہ اتنی بھی سافٹ نہیں ہیں۔ سینئرصحافی کا کہنا تھا کہ لگ یہی رہا ہے کہ آئندہ بیس سال کا منصوبہ یہی ہےاورکم سے کم دس سال ، پلان یہی ہے کہ عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے لائیں گےاور فوج اور عمران خان ملکر دس سال حکمرانی کریں گے اور ن لیگ کو استعمال کرکے ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا جائیگا۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.