عمران خان کا بیانیہ اور مقبولیت، پی ڈی ایم کے لیے دردِسر بن گئی!!! حکومتی بڑوں نے بڑا فیصلہ کر لیا

عمران خان کا بیانیہ اور مقبولیت، پی ڈی ایم کے لیے دردِسر بن گئی!!! حکومتی بڑوں نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا اجلاس 28 جولائی کی شام 3 بجے مسلم لیگ ہاؤس چک شہزاد میں ہوگا،فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہ شریک ہوں گے۔سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ اور سیاسی صورت حال پر مشاورت کی جائے گی۔پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد کیا لائحہ اختیار کیاجائے اس پر غور ہوگا۔ پی ڈی ایم کے قائدین مشاورت کریں گے کہ عمران خان کے بیانیے کو کیسے ناکام بنانا ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت چند روز کی مہمان ہے، عمرا ن جیسی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پوری سیاست کی فکرو، ہم نے تمہاری حکومت کو زمین بوس کردیا،اب پنجاب حکومت کی خیر مناؤ جو چند دن کی مہمان ہے،تم نے امریکہ کی سپورٹ پر، این جی او کی سپورٹ پر، اداروں کی سپورٹ پر سیاست کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی جیسی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں،آپ کا گھر بھی امریکی قونصلیٹ سے چلا اور بنا، ہم اس سیاست کو دفن کردیں گے۔اس سیاست کو چلنے نہیں دینگے، ہم عمران خان کے بوگس بیانیہ کو زمین بوس کرچکے ہیں اور یہ جنگ جیت چکے ہیں، تم حادثات کے ذریعے سیاست چمکانہ چاہتے ہو اب ایسا نہیں ہونے دیں گے، اگر قانون میں کہیں سقم ہے تو اس پر قانون سازی ہونی چاہیے۔ پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو کہا ہے تحقیقات کر کے پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کو قبول کریں، یہ سپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید ہے وہ کب استعفے منظور کرتے ہیں،ہمیں ادارے سے کوئی گلہ نہیں البتہ اٹک پار سے شکوہ ضرور ہے، اس حوالے سے عوامی رائے عامہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔مولانا فضل الرحمان نےمزید کہا کہ مسلم لیگ ق کے حوالے سے طارق بشیرچیمہ یا زرداری صاحب کی گفتگو کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے، میں نے چودھری شجاعت حسین کے ساتھ ملاقات کی ہے ان کے ساتھ مختلف ایشوز پر مشاورت ہوئی ہے، ہم پہلے کی طرح اب بھی عمران خان کے بیانیہ کو ناکام بنائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.