بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا !!! اضافے کا اطلاق یکم ستمبرسے3 ماہ کیلئے ہوگا

بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا !!! اضافے کا اطلاق یکم ستمبرسے3 ماہ کیلئے ہوگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم ستمبرسے3 ماہ کیلئے ہوگا جس سے بجلی صارفین پر12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا۔ ریلیف پیکج لینے والے صنعتی صارفین اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ لائف لائن صارفین پربھی اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کے حالیہ انتخاب کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تین رہنمائوں سیف الملوک کھوکھر، میاں عبدالرئوف اور منصور عثمان نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے حالیہ انتخاب کوچیلنج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردی۔ جن میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی، نو منتخب سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں بیلٹ پیپر پر نمبرنگ کی گئی جس کا مقصد خفیہ بیلٹنگ میں حصہ لینے والے اراکین اسمبلی کا کھوج لگانا تھا کہ کس رکن نے کس امیدوار کو ووٹ دیا جبکہ قواعد و ضوابط کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے عمل میں لایا جاتا ہے۔دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں سپیشل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے ان کی سروسز کی ریکوزیشن بھجوائی تھی اورسپیکر پنجاب اسمبلی کی منظوری کے بعد رائے ممتاز حسین بابر نے اسمبلی میں ڈی جی پارلیمانی امور کا چارج چھوڑ کر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں سپیشل سیکرٹری کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.