نوبت یہاں تک آ گئی: حکومت کی 2 پاور پلانٹس فروخت کرنے کی تیاریاں۔۔۔۔ مگر خریدنے والا ملک کون ہے؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کردیا

نوبت یہاں تک آ گئی: حکومت کی 2 پاور پلانٹس فروخت کرنے کی تیاریاں۔۔۔۔ مگر خریدنے والا ملک کون ہے؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے 2ارب ڈالرز کے عوض حویلی بہادر شاہ اور بلوکی آر ایل این جی پاور پلانٹ خلیجی ملک کو فروخت کرنے کی تیاریاں کرلیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے نمائندے شعیب نظامی کے مطابق حکومت نے 2ارب ڈالرزکے عوض پاور پلانٹس فروخت کرنے کی تیاری کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ڈیل کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے ، قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد آرڈیننس لایا جاسکتا ہے۔حکومت کی جانب سے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی آر ایل این جی پاور پلانٹ ایک خلیجی ملک کو دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔او جی ڈی سی ایل سمیت تین آئل اینڈ گیس کمپنیز کے شیئرز بھی فروخت کرنے کی تیاریاں جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ڈیل میں 5 طرح کا استثنیٰ دیا جاسکتا ہے اور آرڈیننس سے پیپرا رولز،ایس ای سی پی ،اسٹاک مارکیٹ، نجکاری رولز اور کمپنیز ایکٹ کے رولز سے استثنیٰ ہوسکتا ہے۔اس حوالے سے ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاورپلانٹس فروخت کیلئےعجلت میں آرڈیننس لارہی ہے ، حکومت آج ہر وہ کام کرنے کو تیار ہے جس سے ان کو قرض ملے۔مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ کسی کو فائدہ پہنچانے یا ہاتھ پیر پھولنے پر حکومت ایسے کام کررہی ہے

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.