
وزیر اعلی ڈیکلئر ہوتے ہی پرویز الٰہی نے پہلا بڑا حکم جاری کر دیا
وزیر اعلی ڈیکلئر ہوتے ہی پرویز الٰہی نے پہلا بڑا حکم جاری کر دیا
لاہور (آن لائن) وزیر اعلی ڈیکلئر ہوتے ہی پرویز الٰہی پہلا حکم یہ دیا کہ حمزہ شہباز سے کہیں کہ فوری دفتر خالی کرے۔پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کے رہنما محمود الرشید کو حمزہ شہباز سے دفتر خالی کروانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب حلف نہیں لیتے تو صدر مملکت حلف لیں گے، یہ سپریم کورٹ کا حکم ہے۔علاوہ ازیں فیصلہ آتے ہی چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ق) کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ کارکن چوہدری پرویز الٰہی کے حق میں نعرے بازی کر تے رہے۔