فیفا فٹبال ورلڈ 2026 کی میزبانی کون کرے گا ؟ اہم اعلان ہوگیا

فیفا فٹبال ورلڈ 2026 کی میزبانی کون کرے گا ؟ اہم اعلان ہوگیا

نیویارک: (ویب ڈیسک) فیفا نے فٹبال ورلڈ 2026 کے میزبان ممالک کا اعلان کر دیا ہے، فٹبال ورلڈ کپ 2026 امریکا کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائیگا۔2026 کا فیفا ورلڈ کپ 16 شہروں میں 80 گیمز

ہوں گی، جن میں سے 60 امریکا میں کھیلے جائیں گے جن میں امریکا میں 11، میکسیکو کے 3،اورکینیڈا کے 2 شہر شامل ہیں۔ 1998 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ ٹورنامنٹ 32 ٹیموں کے فارمیٹ کے بجائے 48 ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ جبکہ پہلی بار ہی ٹورنامنٹ 3 میزبان ممالک میں منعقد کیا جائے گا، فیفا ورلڈ کپ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر تمام شہروں کی فہرست بھی جاری کی ہے جہاں شائقین فیفا میچز دیکھ سکیں گے۔ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کو 2018 میں 2026 کے فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے 1994 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جبکہ میکسیکو 1970 اور 1986 میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرچکا ہے۔ یاد رہے فیفا ورلڈکپ 2022 کا

آغاز 21 نومبرسے ہوگا، روزانہ گروپ مرحلے کے 4 میچزکھیلےجائیں گے، ورلڈکپ کا فائنل 18 دسمبر 2022 کو لوسیل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ خیال رہے کچھ روز قبل اس سال قطر میں ہونیوالے فٹبال ورلڈکپ سے قبل اس کی چمچماتی ٹرافی پاکستان پہنچی۔فرانس کے سابق ورلڈ چیمپئن فٹبالر کرسٹین کریمبیو خصوصی طیارے میں ٹرافی کو ازبکستان سے پاکستان لائے۔ فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی لاہور پہنچی تو پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان نے اس کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر اسپانسر اور ٹرافی ٹوور کے منتظمین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر فرانس کے سابق ورلڈکپ ونر کرسٹین کریمبیو نے کہا کہ وہ 2018 کے ٹرافی ٹوور کے موقع پر بھی پاکستان آئے تھے اور اس کے بعد ان کی خواہش تھی کہ وہ ایک بار پھر پاکستان آئیں۔ کرسٹین کریمبیو نے کہا کہ جب پچھلی بار 15 ہزار لوگ صرف ٹرافی کو دیکھنے جمع ہوئے تھے تو ان کو اندازہ ہوگیا تھا کہ یہاں فٹبال کا کتنا جنون ہے اور لوگ کس قدر بے تاب ہیں کہ اپنے ملک کی فٹبال ٹیم کو بھی ایکشن میں دیکھیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان فٹبال کے مسائل جلد حل ہوجائیں گے، فٹبال کی بہتری کیلئے ایک راستہ ہے اور وہ یہ ہے کہ ٹیم زیادہ سے زیادہ کھیلے اس سے پلیئرز کو بھی زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں گے، بہتری کی امید ہمیشہ رہتی ہے، امید ہے فٹبال میں یہاں بھی بہتری آئے گی۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.