
الیکشن کمیشن کا عمران خان کو بھیجا گیا خطر منظر عام پر اس پر کیا تحریر ہے؟ جان کر آپ کو حیرت کا جھٹکا لگے گا
الیکشن کمیشن کا عمران خان کو بھیجا گیا خطر منظر عام پر اس پر کیا تحریر ہے؟ جان کر آپ کو حیرت کا جھٹکا لگے گا
منظر عام پر آگیا۔ پی ٹی آئی کو شوکاز عمران خان کے ذریعے 5 اگست کو جاری کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے شوکاز منظر عام پر آگیا۔ پی ٹی آئی کوشوکاز عمران خان کے ذریعے 5 اگست کو جاری کیا گیا۔ شوکاز میں عارف نقوی سے ملنے والے 21 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم کا تذکرہ کیا گیا۔ بھارتی شہری رومیتا سیٹھی سے وصول شدہ 13 ہزار 750 ڈالرز کا حوالہ دیا گیا۔ شوکاز میں امریکہ، کینیڈا اور دیگر ممالک، کمپنیوں سے ملنے والے فنڈ کا بھی حوالہ دیا گیا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ تمام ممنوعہ فنڈز ضبط کر لیے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے 22 اگست کو صبح 10 بجے پیش ہو کر وضاحت کرنے کی ہدایت کر دی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ اب سازش کی جارہی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو فوج سے لڑوایا جائے اور ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی پاک فوج کے خلاف ہے، آج بتایا جارہا ہے کہ ہم غدار ہیں اور یہ محب وطن ہیں، فوج اور ہمارے درمیان لڑائی کی سازش کرنے والے وہ ہی ہیں جنہوں نے امپورٹڈ حکومت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے مفادات ملک سے باہر ہیں، یہ آج ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ہم غدار ہیں، آپ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو فوج کے خلاف کھڑا کردیں تو اس سے زیادہ خطرناک بات کوئی نہیں ہوسکتی۔ بھارت کو بڑی تکلیف تھی کہ عمران خان اور فوج ایک ہی پیج پر ہیں اور نئی دہلی نے ہمیں بدنام کرنے کے لیے ڈس انفولیب قائم کی لیکن ہمارے سوشل میدیا کے جوانوں نے ڈس انفولیب کو بے نقاب کیا۔