پنجاب کی سیاست میں نیا موڑ!!! (ن)لیگ نے حمزہ شہباز بارے بڑا فیصلہ کر لیا

پنجاب کی سیاست میں نیا موڑ!!! (ن)لیگ نے حمزہ شہباز بارے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ حمزہ شہباز ان دنوں نجی دورے پر لندن میں ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی اکلوتی صاحبزادی سماویہ کی لندن میں طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس پر انہیں مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے اور اس وجہ سے حمزہ شہباز شریف کی لندن سے واپسی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2019ءمیں سماویہ کی پیدائش کے وقت حمز ہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے، بیٹی کی پیدائش پر شریف خاندان بہت خوش تھا اور وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز انتہائی خوش تھیں، جب سماویہ کی پہلی سالگرہ تھی تو دادا وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز نے بہت خوشیاں منائیں۔سابق وزیراعلی حمزہ شہباز 4 اگست کو اپنی فیملی کو ملنے کیلئے لاہور سے لندن گئے جہا ں کچھ دن قیام کے بعد وطن واپس آنا تھا لیکن ان کی اکلوتی صاحبزادی سماویہ کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث واپسی میں تاخیر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب حمزہ شہبازکی لندن سے واپسی میں تاخیرکے باعث پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کیلئے اپوزیشن لیڈرکی نامزدگی بھی التواءکا شکار ہے، ذرائع کے مطابق صاحبزادی کی صحت خراب ہونے کے باعث حمزہ شہباز کی لندن سے واپسی میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔بعض اطلاعات ہیں کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ایک طرف اپنی بچی کے علا ج و معالجہ کے سلسلے میں مصروف ہیں اور دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ وہ لندن میں ہی قیام کریں گے اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ ان کی وطن واپسی میں ان کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن )نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.