
معجزے جنہوں نے سب کو حیران کردیا
مرد-ہ بچی زندہ بچ گئی تو کہیں 12 روز بعد لاش ملی ۔۔ سیلابی صورتحال میں ہونے والے ایسے معجزے جنہوں نے سب کو حیران کردیا
کوئٹہ(ویب ڈیسک) سیلاب نے ملک کے چاروں صوبوں کا برا حال کردیا، کہیں گھر بہہ گئے تو کہیں بستیاں، کہیں گاؤں زیرِ آب آگئے تو کہیں مویشی موت کی آغوش میں سوگئے۔ کہیں زندگی کی امید ہونے کے باوجود بھی زندہ نہ بچ سکے تو کہیں ایسے واقعات بھی دیکھنے میں آئے کہ مردے کو زندگی مل گئی۔ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی 4 سالہ بچی کی جان معجزانہ طور پر بچ گئی۔ گاؤں کیچ میں 4 سالہ بچی سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی جسے کئی گھنٹوں بعد مقامی افراد نے سیلابی ریلے سے نکالا تو اُس وقت بچی کی سانس نہیں چل رہی تھی اور بچی کا جسم نیلا پڑ چکا تھا۔ ابتدائی طور پر یہ لگا کہ وہ مرچکی ہے لیکن میڈیکل رضاکاروں کی ٹیم نے آکسیجن دی تو آدھے گھنٹے بعد بچی کی سانس بحال ہوگئی اور وہ رو پڑی۔ یہ کسی بڑے معجزے سے کم نہیں ہے کیونکہ بچی کے پھیپھڑوں میں پانی گھس چکا تھا۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلابی ریلے میں ڈوبنے والا 12 سالہ لڑکا 4 روز بعد زندہ مل گیا۔ 4 روز پہلے جب سیلابی ریلوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں قیامت مچا رکھی تھی، اس دوران سگو کے قریب ایک ٹرک پانی کے ریلے کی زد میں آگیا۔ ٹرک میں 12 سالہ بچے سمیت ڈرائیور اور ایک استاد سوار تھے۔ یہ بچہ پانی میں درخت کے تنے پر بیٹھا پایا گیا اسے ریسکیو کرلیا گیا۔ کراچی میں 1 ہفتے پہلے جاری رہنے والی شدید بارشوں کے دوران ملیر لنک روڈ پر برساتی ریلے میں بہہ جانے والی کار کے ڈرائیور کی لاش آج 12 روز بعد مل گئی۔ اس افسوس ناک واقعے میں میاں بیوی اور 4 بچوں سمیت مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ کار کے لاپتہ ڈرائیور عبدالرحمٰن کی لاش جائے وقوع سے 7 کلو میٹر دور ندی کی جھاڑیوں میں پھنسی ہوئی پائی گئی۔