مرد حضرات کو 45 سے 55 سال کی عمر میں ہی کیوں پڑتا ہے

دوسری شادی کا دورہ اکثر مرد حضرات کو 45 سے 55 سال کی عمر میں ہی کیوں پڑتا ہے ؟ زن مرید حضرات اس دلچسپ تحریر سے دور رہیں
نامور کالم نگار علی عمران جونیئر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔دوستو،سیانے کہتے ہیں نخرے ہرجگہ دکھائے نہیں جاتے ورنہ لینے کے دینے پڑجاتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ اردن میں ہوا،جہاں شادی کے موقع پر دلہن نے نخرہ دکھایا تو دلہا نے نکاح کے فوری بعد دلہن کو طلاق دے دی۔۔عرب میڈیا نے یہ واقعہ کچھ اس طرح بیان کیا ہے کہ اردن میں ایک نکاح کی تقریب کے دوران ماسک نہ پہننے پر دلہا اور دلہن میں بحث ہوگئی۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دلہن کے ماسک نہ پہننے پر دلہا نے طیش میں آکر نکاح کرتے ہی دلہن کو طلاق دے دی، دلہن کے ماسک نہ پہننے کی وجہ اس کی لپ اسٹک تھی، دلہن نہیں چاہتی تھی کہ ماسک پہننے کیوجہ سے اس کی سرخی خراب ہو۔رپورٹس کے مطابق دلہا نے دلہن کو 2 سے 3 بار ماسک پہننے کا کہا مگر دلہن نے انکار کردیا جس کی وجہ سے شوہر نے غصے میں آکر اپنی نئی نویلی دلہن کو طلاق دے دی۔اسی طرح سے مکہ مکرمہ میں ایک سعودی خاتون نے فسخ نکاح کیلئے عدالت سے رابطہ کرلیا، خاتون نے کہا کہ شوہر سوشل میڈیا پر آنے سے روکتاہے۔عربی اخبارالعربیہ کے مطابق خاتون کی شادی کئی برس قبل ہوئی تھی، خاتون کے شوہر نے اسے سوشل میڈیا پر اشتہارات میں نمودار ہونے سے روکا تا کہ ان کی پرائیویسی محفوظ رہے مگر نکاح نامے میں یہ شرط رکھی گئی تھی کہ اسے کام کرنے سے نہیں روکا جائے گا، اب روک ٹوک کی جا رہی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق فریقین کیلئے یہ جائز نہیں کہ وہ کسی معاہدے میں کسی قسم کی دھوکہ دہی شامل کرے کیونکہ شریعت نے ہر قسم کے معاہدے میں دھوکہ دہی سے روکا ہے۔ ان معاہدوں میں نکاح بھی شامل ہے۔کہتے ہیں کہ عاشق اپنے محبوب کے لئے ہر وقت قربانی دینے پر آمادہ رہتے ہیںباباج کہتے ہیں کہ کم عمری کی شادی،جی کا جنجال ہوتی ہے، باباجی اکثر ایسی الٹی باتیں کرجاتے ہیں جو پبلک میں پاپولر تو ہوتی ہیں لیکن باباجی کے نزدیک پبلک غلط کررہی ہوتی ہے، کم عمری کی شادی ہمارے معاشرے میں عام ہے،لیکن باباجی اس کے مخالف ہیں، باباجی فرماتے ہیں کہ۔۔ کم عمری کی شادی کی سب سے بڑی پرابلم یہ ہوتی ہے کہ جب تک زندگی کی سمجھ آنے لگتی ہے اس وقت تین،چار بچے پیدا ہوجاتے ہیں۔پھر بیوی سے چخ چخ می

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.