سعودی شہری کا 10 لاکھ ریال انعام کا اعلان

سعودی شہری کا لاپتہ بھائی کی تلاش کیلئے 10 لاکھ ریال انعام کا اعلان

بھائی سے 2 اگست سے رابطہ منقطع ہو گیا‘ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کی تصویر پوسٹ کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ غمزدہ بھائی کی گفتگو
ریاض ( 29 اگست 2022ء ) ایک سعودی شہری نے اپنے گمشدہ بھائی کو ڈھونڈنے والے کیلئے 10 لاکھ ریال انعام کا اعلان کردیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ریاض میں تقریباً چار ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے ایک سعودی شخص کے اہل خانہ نے اس کا سراغ لگانے میں مددگار معلومات کے بدلے میں 10 لاکھ سعودی ریال (2لاکھ 66 ہزار ڈالر) انعام کی پیشکش کی ہے، پراسرار حالات میں لاپتہ ہونے والے ترکی الدوساری کے بھائی فیصل الدوساری نے ایک مایوس کن درخواست میں انعام کی پیشکش کی ہے کہ جس کے پاس قابل اعتماد معلومات ہے جس سے اس کے بھائی کا پتہ چل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا بھائی سے 2 اگست سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے جب وہ اپنی کفالت پر ایک غیر ملکی باشندے کو لینے کے لیے الشمسی ہسپتال گیا تھا لیکن اس کے بعد سے وہ کبھی نہیں دیکھا گیا حالاں کہ اس کی گاڑی اور ذاتی سامان وہاں سے ملا تھا، ہم اپنے بھائی کی وسیع تلاش کے باوجود اسے تلاش کرنے میں ناکام رہے۔غمزدہ بھائی نے بتایا کہ خاندان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کی تصویر پوسٹ کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا جب کہ میرا بھائی ایسا شخص نہیں تھا جو اپنے گھر والوں کو یہ بتائے بغیر چلا جاتا کہ وہ کہاں جا رہا ہے اور کیا کر رہا ہے، اس نے مملکت میں ہر اس شخص سے اپیل کی جس کے پاس ایسی معلومات ہیں جو اس کے بھائی کو ڈھونڈنے کا باعث بن سکتی ہیں ان نمبروں پر رابطہ کریں 0555556592 یا 0555101850 یا قریبی پولیس اسٹیشن سے رجوع کریں۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.