
پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم کی کپتانی کس کو سونپے جانے کا امکان ہے؟ جانئے
پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم کی کپتانی کس کو سونپے جانے کا امکان ہے؟ جانئے
لندن (ویب ڈیسک) 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر معین علی کو ملنے کا امکان ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے موجودہ کپتان جوس بٹلر فٹنس مسائل کا شکار ہیں جب کہ دورہ پاکستان کے لیے انگلش سکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق دورہ پاکستان میں جونی بیرسٹو اور بین سٹوکس کو آرام دیا جاسکتا ہے جب کہ ٹخنے کی انجری کا شکار لیام لونگ سٹون کی بھی شرکت مشکوک ہے۔اس کے علاوہ فل سالٹ، ول سمیڈز، ول جیکس اور ایلکس ہیلز ٹیم میں شمولیت کے امیدوار ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق مارک ووڈ اور کرس واکس کو بھی دورہ پاکستان کی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔