
امریکہ نے پاکستان کو خبر دار کردیا
جو ممالک چین کیساتھ تعلقات استوار کرتے ہیں انکا انجام اچھا نہیں ہوتا، امریکہ نے پاکستان کو خبر دار کردیا
واشنگٹن(این این آئی)امریکی سیکریٹری خارجہ کے سینئر مشیر ڈیرک شول نے کہا ہے کہ امریکا، پاکستان سے یہ نہیں چاہتا کہ وہ امریکا اور چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے بلکہ یہ امید کرتا ہے کہ تمام ممالک خود اس بات کا فیصلہ کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیرک شول نے کہا کہ امریکا کو تشویش ہے کہ جو ممالک چین کے ساتھ تعلقات استوار کرتے ہیں ان کا انجام اچھا نہیں ہوتاانٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا، چین کے ساتھ کسی قسم کی مسابقت سے نہیں ڈرتا اور ہم چین کے ساتھ منصفانہ اور شفاف مسابقت کے خواہشمند ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے بھارت اور پاکستان کے ساتھ اصولی اختلافات ہیں لیکن ہم پاکستان کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات برقرار اور وسیع تر رکھنا چاہتے ہیں۔ڈیرک شول نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے امریکا پر اقتدار میں تبدیلی کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔ جب سوال پوچھا کہ کیا امریکا کے سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں تھے اور ان الزامات کی وجہ سے کیا عمران خان عالمی ریاستوں میں سب سے کم پسند کیے جانے والے سیاستدان ہیں؟ تو ڈیرک شول نے جواب میں کہا کہ میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ان تمام الزامات کی کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری توجہ اس بات پر مرکوز ہونی چاہیے کہ امریکا ۔ پاکستان تعلقات کس سمت میں گامزن ہیں۔