بلدیہ کی ٹیم کا لیبر کیمپوں کا دورہ، ضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائی

جدہ بلدیہ کی ٹیم کا لیبر کیمپوں کا دورہ، ضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائی

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کی بلدیہ نے شہر میں مزدوروں کے لیے قائم کیمپس کے دورے کیے اور ان میں سے کئی کیمپ کو رہائش کے قابل نہ ہونے پر جرمانے اور کارکنان کو وہاں سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ سبق نیوز کے مطابق جدہ کے میئر انجینیئر محمد ابراہیم الزھرانی نے کہا کہ ان کی فیلڈ ٹیموں نے 798 مزدوروں کے رہائشی کیمپوں کے دورے کیے اور ان میں سے 164 کو رہائش کے قابل نہ ہونے پر کارکنان کو وہاں سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔الزھرانی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی رہائش پر صفائی ستھرائی کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا تھا اور یہ خستہ حال تھے۔ اس سلسلے میں کیمپ کے عہدیداران پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔الزھرانی نے مزید کہا کہ فیلڈ ٹیموں نے بتایا کہ جن 164 کیمپوں کو رہائش کے قابل نہ ہونے پر جرمانے کیے گئے ہیں وہ بلدیہ کے قوانین کی پابندی نہیں کر رہے تھے اور یہ خستہ حال اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندے تھے نیز تازہ ہوا کا بھی کوئی بہتر انتظام نہیں تھا۔ اس حوالے سے انہیں کہا گیا ہے کہ وہ جرمانوں کی ادائیگی کے بعد کیمپوں کی حالت درست کرائیں۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.