ستمبر میں بھی معمول سے زائدموسلا دھار بارشیں،

ستمبر میں بھی معمول سے زائدموسلا دھار بارشیں، سیلاب محکمہ موسمیا ت کی پیشگوئی سے ملک بھر میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ستمبر میں شمال مشرقی پنجاب اور سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر ستمبر کے دوران ملک بھر میں معمول کے مطابق یا معمول سے قدرے زیادہ بارشوں کا امکان ہے ،شمال مشرقی پنجاب اور سندھ میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے شمالی علاقوں میں معمول کے تقریباً مطابق بارش ہو سکتی ہے۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ موسلا دھار بارشیں پنجاب، آزاد جموں و کشمیر اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں، نیز میدانی علاقوں یعنی پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں لیکن پیش گوئی کے مطابق ستمبر میں اس کا امکان کم ہے۔نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ ستمبر کے دوران آبپاشی اور بجلی کے شعبوں کے لیے وافر پانی دستیاب ہوگا، اس دوران ہونے والی بارشوں کا خریف کی فصلوں کی نشوونما اور پودوں پر اچھا اثر پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں ملک بھر میں معمول سے زیادہ مون سون بارشیں دیکھی گئیں جس سے سیلاب اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں نے خصوصاً سندھ، بلوچستان اور خیبرپختون خوا مٰں شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.