
وزٹ ویزے پر آنے والوں کا ابشر اکاؤنٹ بن سکتا ہے؟
وزٹ ویزے پر آنے والوں کا ابشر اکاؤنٹ بن سکتا ہے؟
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام سرکاری معاملات کوڈیجیٹل طریقے سے پیش کیاجاتا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن کی وجہ سے معاملات کافی آسان ہوگئے ہیں جبکہ اس سے قبل اقامے کی تجدید اور خروج وعودہ وغیرہ کا اجرا کافی دشوار ہوا کرتا تھا۔ ابشراکاونٹ ہر شخص کا بنانا لازمی ہے خواہ سعودی شہری ہوں یا مقیم غیر ملکی تمام افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا اکاؤنٹ ابشر پورٹل پر بنائیں۔ ۔۔۔۔ ابشر سروس کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت ‘کیا وزٹ ویزے پر آنے والا اپنا ابشراکاونٹ بنا سکتا ہے؟‘ اس حوالے سے جوازات کے پورٹل ابشر کی جانب سے جواب دیا گیا کہ وزٹ ویزے پر آنے والے اپنا ابشر اکاونٹ بنا سکتے ہیں۔ ابشر اکاونٹ کے ذریعے ان کے تمام قانونی معاملات انجام دیئے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے وزارت داخلہ کی جانب سے ڈیجیٹل طریقے سے خدمات کی فراہمی کویقینی بنانے کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیے جاتے ہیں جن میں سب سے معروف اور ضروری پلیٹ فارم ‘ابشر’ ہے۔ ابشر پلیٹ فارم پرہر سعودی شہری اور یہاں رہنے والے غیر ملکی کا اکاونٹ بنانا لازمی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے سرکاری معاملات کو ڈیجیٹلائز کرنے کےلیے ابشر پلیٹ فارم کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔ شخصی معاملات کی انجام دہی کے لیے ‘ابشر’ پلیٹ فارم استعمال کیا جاتا ہے جبکہ تجاتی یا کمپنیوں کے لیے ‘مقیم’ مخصوص ہے۔ ابشرمیں اکاونٹ بنانےکے لیےاقامہ ہولڈر کے علاوہ وزٹ ویزے پر آنے والوں کو بھی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ وزیٹرز کو یہ سہولت ان کے پاسپورٹ نمبر اور مملکت میں داخل ہونے کے بعد جاری کیا جانے والا امیگریشن انٹری نمبر کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔