پاکستان کے قرضے فوری طور پر معاف کرنے کا مطالبہ

برطانیہ رکن پارلیمنٹ کا عالمی برادری سے پاکستان کے قرضے فوری طور پر معاف کرنے کا مطالبہ

بارش اور سیلاب کے باعث پاکستان میں ہونے والی تباہی کو دیکھتے ہوئے قرض واپس لینے کے بجائے دنیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے بحران کا معاوضہ ادا کرے۔کلا ڈیا ویب کا ٹویٹ
اسلام آباد(2ستمبر 2022ء ) برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ کلا ڈیا ویب نے عالمی برادری سے پاکستان کے قرضے فوری طور پر معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بارش اور سیلاب کے باعث پاکستان میں ہونے والی تباہی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے قرضے فوری طور پر معاف کیے جائیں۔کلاڈیا ویب نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے۔قرض واپس لینے کے بجائے دنیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے بحران کا معاوضہ ادا کرے۔۔جب کہ اقوام متحدہ نے پاکستان میں ہولناک سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کیلئے ہنگامی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ملک کو درپیش مشکلات پر دل رنجیدہ ہے اس حوالے سے منگل کو یہاں دفتر خارجہ میں حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کے مشترکہ پاکستان فلڈ ریسپانس پلان 2022 کے آغاز کے موقع پرتقریب کا انعقاد ہوا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کے علاوہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اور چیئرمین ریلیف کوآرڈینیشن کمیٹی احسن اقبال، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان ، اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولیان ہارنیس، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز، غیر ملکی سفیروں اور امداد دینے والے اداروں کے سربراہوں کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔پاکستان کی امداد کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا خصوصی ویڈیو پیغام بھی اس موقع پر نشر کیا گیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو شدید بارشوں اور سیلاب کا سامنا ہے، پاکستان گلوبل وارمنگ کی وجہ سے براہ راست متاثر ہورہا ہے، ملک بھر کے مختلف علاقوں میں ہولناک سیلاب سے بڑے پیمانے پر قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے جبکہ لائیو سٹاک اور فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.