ہمت ہے تو سازشیوں کے نام ضرور بتانا

ہمت ہے تو سازشیوں کے نام ضرور بتانا
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو چیلنج دے دیا

اسلام آباد ( 02 ستمبر 2022ء) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دے دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کو دیوار میں چُن دینے کی سازشیں کرنے والوں کا کپتان دیوار کیساتھ لگائے جانے کے خوف سے مسلسل رو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمت ہو تو سازشیوں کے نام ضرور بتانا ۔ سب سے اوپر اپنا نام لکھنا نہ بھولنا۔۔گذشتہ روز عمران خان نے سرگودھا جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 4 لوگوں نے بند کمرے میں بیٹھ کر سازش کی اور پھر مجھے نااہل کروانے کا منصوبہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو چیری بلاسم جوتے پالش کرنے والا چاہیے تھا،ڈیزل تو پہلے ہی تیار بیٹھا تھا،ملک کی سب سے بڑی بیماری زرداری ہے،زرداری نوٹ دیکھ کر اس کی مونچھیں اوپر، نیچے جانا شروع ہو جاتی ہیں، زرداری سے چلا جاتا نہیں لیکن پیسے کے پیچھے جان دینے کو تیارہیں، تینوں اکٹھے ہو گئے اور ان کے ساتھ اور سازشی پاکستان میں بیٹھے ہوئے تھے، ایک پلان انسان اور ایک اللہ بناتا ہے،اللہ نے لوگوں کے دل موڑدیئے لوگ سڑکوں پر نکل آئے، جنہوں نے سازش کی وہ ہکے، بہکے رہ گئے، قوم سڑکوں پرنکل آئی

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.