
احاطے میں ویڈیو بنانے والی خاتون
فیصل مسجد کے احاطے میں ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کیخلاف توہین مذ-ہب کا مقدمہ درج
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )فیصل مسجد کے احاطے میں ویڈیو بنانے والی ٹک ٹاکر کیخلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج ، کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر کیخلاف محسن اسحاق نامی شہری نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تھانہ مارگلہ میں نے درخواست دی۔ایک نیوز ویب سائٹ کے مطاب مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے انتہائی نامناسب لباس اور غیر مہذبانہ انداز سے مسجد کے تقدس کو پامال کیا ہےجس سے لوگوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ خاتون کیخلاف توہین مذہب کی دفعات عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کاروائی بھی شروع کر دی گئی ہے ۔