عمران برائی کی جڑ ہیں تو ایک ہی بار الیکشن سے شکست دے کر جان چھڑائیں

’’عمران برائی کی جڑ ہیں تو ایک ہی بار الیکشن سے شکست دے کر جان چھڑائیں‘‘ پی ڈی ایم قیادت کو مشورہ دے دیا گیا

لندن(نیوز ڈیسک)سینیئر تجزیہ کار اور صحافی اطہر کاظمی نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے مخالفین کو مشورہ دے ڈالا، سماء نیوز کے پروگرام نیوز بیٹ میں گفتگو میں کہا کہ اطہر کاظمی نے کہا کہ خود سیاسی چالیں لیکن عمران خان کی سیاست پر شکایت، اگر ساری برائیوں کی جڑ پی ٹی آئی ہے تو حکومتی جماعتیں الیکشن میں ایک دفعہ ہی شکست دے کر قوم کی عمران خان سے جان چھڑوا دے، تاکہ ملک آگےبڑھے بحرانی کیفیت سے نکلے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر سیاسی جماعت کو سیلاب زدگان پر توجہ دینی چاہئے، اگر کوئی جماعت سیلاب متاثرین پر توجہ نہیں دے رہی تو عوام ووٹ سے بدلہ لے لیں گے،سیاست تو ہر طرف سے ہورہی ہے۔میزبان نے سوال کیا کہ الیکشن ملتوی ہوا ہے منسوخ نہیں ستمبر یا اکتوبر میں کبھی الیکشن ہوسکتے ہیں، اس سے یہ تاثر کیسے نکل سکتا ہے کہ حکومت الیکشن میں جانے سے خوفزدہ ہے، کیا الیکشن کمیشن حکومت کے ماتحت ہے کہ ان کی خواہشات پر چلے گا؟اطہر کاظمی نے کہا کہ یہ پاکستان تحریک انصاف کا بیانیہ ہوسکتا ہے، ایسے ہی جیسے پیپلز پارٹی اور ن لیگ تاثر دیتی ہے کہ عمران خان عدالتوں کے لاڈلے ہیں، عمران خان سلیکٹڈ ہیں، ملک کے اہم اداروں پر تین سال تک الزامات لگاتے رہے، یہ سب سیاسی جماعتوں کا تاثر ہوسکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.