درخت کی پتلی سی ٹہنی پر لڑکی کیسے نماز پڑھ رہی تھی
درخت کی پتلی سی ٹہنی پر لڑکی کیسے نماز پڑھ رہی تھی؟ اُونچے درخت پر بغیر سہارے پراسرار لڑکی کے نماز پڑھنے کے پیچھے کیا راز چھپا ہے؟
دنیا میں متعدد پراسرار واقعات جنم لیتے ہیں جن کی حقیقت جاننا کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔جیسا کہ اب آپ کو جو واقعہ بتانے جا رہے ہیں جسےجان کر آپ سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ آخر ایسا کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔پانچ سال قبل بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور کے گاؤں سے ایک ویڈیو سے سامنے آئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ نیم کے اونچے درخت کی پتلی ٹہنی پر ایک لڑکی نماز ادا کر رہی ہے جسے دیکھنے کے لیے پورا گاؤں جمع ہوجاتا تھا۔ گاؤں والے اس لڑکی کو حیرت سے دیکھ رہے ہوتے تھے۔یہ ویڈیو انڈین میڈیا میں کافی وائرل ہوگئی تھی۔ بھارت میڈیارپورٹس کے مطابق اس لڑکی کو نہ تو کوئی اترتے دیکھتا تھا نہ تو کوئی چڑھتے دیکھتا تھا۔معاملہ انتہائی عجیب و غریب تھا کہ اور لوگ یہی سوچتے تھے کہ آخر وہ لڑکی گھر کے بجائے نیم کے درخت پر نماز کیوں پڑھ رہی ہے۔اس لڑکی کا نام سبینہ بتایا جاتا ہے۔ سبینہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ لڑکی اس گاؤں میں اپنے کسی رشتہ دار کے گھر رکنے آئی تھی اور پھر یہ اچانک نیم کے اونچے درخت پر نماز پڑھنے چلی گئی۔ سب سےعجیب بات یہ تھی کہ اس لڑکی کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ درخت پر کئی جنات بھی نماز پڑھتے ہیں جو دیگر لوگوں کو نظر نہیں آتے۔ اس بات کی حقیقت آج تک معلوم نہ ہوسکی کہ آخر وہ لڑکی سچ کہہ رہی تھی یا پھر بس ایک دکھاوا تھا۔مگر یہ واقعہ علاقے کے لوگوں میں بہت مشہور اور تیزی سے پھیل گیا تھا۔ لڑکی کی نماز پڑھتے ویڈیوز انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہوئی تھیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ یہ لڑکی درخت کی پتلی ٹہنی پر آرامسے کھڑے ہوکر نماز کیسے ادا کرلیتی تھی کیونکہ ایسی جگہ پر نماز ادا کرنا انتہائی حیرت انگیز بات ہے۔ اس لڑکی کی کہانی کے پیچھے چھپے راز کو آج تک کوئی نہیں جان سکا۔