قوم سیلاب اور عمران خان اپنی انا میں پھنسے ہوئے ہیں؛

قوم سیلاب اور عمران خان اپنی انا میں پھنسے ہوئے ہیں؛ مریم اورنگزیب
سیلاب زدہ علاقوں کے بھوکے عوام کو کچھ دینے کی بجائے عمران خان نے آج پھر اپنی جھوٹی سیاست کا پیٹ بھرا اور کرپشن مقدمات سے بچنے کیلئے تحریک فساد شروع کی ہوئی ہے۔ وزیر اطلاعات کا بیان

اسلام آباد ( 04 ستمبر 2022ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم سیلاب اور عمران خان اپنی انا میں پھنسے ہوئے ہیں اور کرپشن مقدمات سے بچنے کیلئے تحریک فساد شروع کی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال کیا کیا اور باتیں کیا کرتے ہیں؟ وہ پاکستان میں انصاف نہیں بلکہ تحریک انصاف کا انتظامی نظام چاہتے ہیں تاہم ملک میں استحکام آرہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی ملک کوسری لنکا بنانے کی سازش ناکام ہوچکی ہے، سیلاب میں ڈوبے جنوبی پنجاب میں بھی عمران خان کے سر پر شہبازشریف اور مریم نواز سوار ہیں، سیلاب زدہ علاقوں کے بھوکے عوام کو کچھ دینے کے بجائے عمران خان نے آج پھر اپنی جھوٹی سیاست کا پیٹ بھرا ہے۔گزشتہ شب بہاولپور میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف، زرداری، مولانا فضل الرحمان نے اندرونی وبیرونی طاقتوں سے مل کرہماری حکومت گرائی، یہ ڈاکو اقتدار میں این آر او اور اپنے کیسز ختم کرنے کے لیے آئے تھے، نیب ترامیم کرکے انہوں نے قوم کا لوٹا ہوا 1100 ارب معاف کرایا، ان سے معیشت نہیں سنبھالی جا رہی، انڈسٹریز بند، ایکسپورٹ کم ہو رہی ہیں، قرضے بڑھ رہے ہیں اور یہ ملک کو اندھیرے کی طرف لے کر جارہے ہیں لیکن مجھے جاگی ہوئی قوم نظر آ رہی ہے، ضمیر فروشوں، لوٹوں کے دن ختم ہوگئے۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.