تقریر کے دوران یوٹیوب کی بندش، عمران خان کا ردِعمل آ گیا

تقریر کے دوران یوٹیوب کی بندش، عمران خان کا ردِعمل آ گیا

اسلام آباد (07 ستمبر 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل سنسر شپ آئی ٹی سیکٹر اور عالمی سطح پر پاکستان کی امیج کو نقصان پہنچاتی ہے۔گذشتہ روز عمران خان نے پشاور میں جلسے سے خطاب کیا تو اس دوران ملک کے مختلف حصوں میں یوٹیوب کی بندش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کام کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس نے تصدیق کی کہ ملک کے مختلف علاقوں سے یوٹیوب سروس میں خلل کی رپورٹس مل رہی ہیں۔نیٹ بلاکس کی تصدیق کے علاوہ سوشل میڈیا میں کئی صارفین نے بھی یوٹیوب سروس میں خلل کی شکایت کی۔ اسی حوالے سے عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت میرے حقِ آزادی کے پیغام کی حمایت میں اٹھنے والی قوم سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ وہ نہ صرف مین سٹریم میڈیا بلکہ یوٹیوب کو بھی بلاک کر کے میری تقریروں کا مکمل بلیک آؤٹ کر رہی ہے۔۔ڈیجیٹل سنسر شپ آئی ٹی سیکٹر اور عالمی سطح پر پاکستان کی امیج کو نقصان پہنچاتی ہے۔لوٹی ہوئی دولت کو بچانے میں دلچسپی رکھنے والی یہ فاشسٹ حکومت خوف زدہ ہے۔امپورٹڈ حکمران پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانے پر آمادہ ہیں جوناقابل قبول ہے۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.