عمران خان کو تاریخی جھٹکا توہین عدالت کیس میں خان پر فرد جرم عائد

عمران خان کو تاریخی جھٹکا توہین عدالت کیس میں خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ 22ستمبر کو کیا ہونے والا ہے ؟ تحریک انصاف میں ماتمی فضا

اسلام آبا د(نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کی۔بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے عمران خان کے وکیل حامد خان کے علاوہ دیگر وکلا کو بیٹھنے کی ہدایت کی۔سماعت کے آغاز پر عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا کہ عدالت کو گزشتہ روز ضمنی جواب جمع کرایا گیا۔ہم اس معاملے کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔عدالت کی آبزرویشن کے مطابق ہم نے جواب کرایا۔سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیسز کے بعض حوالہ جات بھی پیش کیے ہیں۔ عدالت کو بتاؤں گا کیسے ہمارا کیس سپریم کورٹ کے ان فیصلوں سے مختلف ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دئیے کہ توہین عدالت تین طرح کی ہوتی ہے جسے فردوس عاشق اعوان کیس میں بیان کیا گیا۔جوڈیشل، سول اور کریمنل 3 طرح کی توہین عدالت ہوتی ہیں۔ دانیال عزیز اور طلال چوہدری کے کیسز توہین عدالت کی کرمنل پروسیڈنگ نہیں تھیں،انہوں نے عدالت کے کردار کو سکینڈلائز کیا تھا۔ توہین عدالت کی کرمنل پروسیڈنگ زیادہ سنگین معاملہ ہے۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.