پول کھل کر رہ گئے

پول کھل کر رہ گئے

دبئی (ویب ڈیسک) شارجہ میں گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے میچ کے بعد سٹیڈیم میں جن افغانیوں نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی تھیں،اِن کو کیمرے اور ویڈیو کے ذریعے شارجہ پولیس نے پکڑلیا ہے،اِن سب کے اقامے چیک کئے گئے،بعد میں اِن کے ارباب/ کفیل کو بلا کر اِن سب کے پاسپورٹ چیک کئے گئے تو یہ انکشاف ہؤا کہ پاکستانی شائقین پر دھاوا بولنے اور زدوکوب کرنے والے اکثریت افغانیوں کے پاسپورٹ “پاکستانی” بنے ہوئے تھے،اس سلسلہ میں جب پاکستانی سفارتخانے کو اطلاع دی گئی تو پاکستانی سفارتخانے والے خود حیران اور پریشان ہوگئے،ذرائع کے مطابق اب اِن سب شر پسند افغانیوں پر “گلف ممالک” کی جانب سے مستقل پابندی عائد کردی گئی ہے اور اِن کو شارجہ سے ڈی پورٹ کیا جارہا ہے،جبکہ پاکستان کے ادارے،انٹیلی جینس ایجنسیاں اور ایف آئی اے بھی محترک ہوگئے ہیں اور اِن سب کو ائیرپورٹ سے ہی حراست میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ یہ پوچھ گچھ کی جاسکے کہ انہوں نے جعلی پاکستانی پاسپورٹ کیسے بنوائے تھے اور اِنکے پاسپورٹ بنانے میں کون کونسی کالی بھیڑیں ملوث ہیں،اب اِن سب کی مکمل تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.