وزیر اعظم شہباز شریف خراب موسم کی وجہ سے ٹانک اور میانوالی نہ جا سکے

وزیر اعظم شہباز شریف خراب موسم کی وجہ سے ٹانک اور میانوالی نہ جا سکے

وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کو واپس اسلام آباد روانہ کر دیا گیا،شہباز شریف نے ٹانک میں 100 تعیمر شدہ گھروں کا افتتاح کرنا تھا
اسلام آباد (۔ 17 ستمبر 2022) وزیر اعظم شہباز شریف خراب موسم کی وجہ سے ٹانک اور میانوالی نہ جا سکے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے ہیلی کاپٹر کو میانوالی کے قریب سے واپس اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہلے میانوالی اور پھر ٹانک جانا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک میں تعمیر شدہ 100 گھروں کا افتتاح کرنا تھا۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث شہباز شریف کو واپس اسلام آباد لے جانے کا فیصلہ کیا۔ ادھر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا ازبکستان کا دورہ کامیاب رہا۔وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستان کا بھر پور مؤقف اٹھایا۔سیلاب کی آفت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر مختلف سربراہان مملکت نے تعاون کی یقین دہانی کرائی،عمران خان تباہ حال سیلاب زدگان کی بات ہی نہیں کر رہے۔وفاقی وزیر ے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نومبر کے پہلے ہفتے چین کا سرکاری دورہ کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف کو چینی اور روسی صدور نے دورے کی دعوت دی،وزیراعظم شہبازشریف نے رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں،شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں رکن ممالک نے وزیراعظم کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں سیلابی صورتحال سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا،وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی حدت اور فوڈ سیکیورٹی سے متعلق تحفظات بیان کیے جبکہ سیلاب کے باعث ممکنہ سنگین بحرانوں پر عالمی رہنماوں کی توجہ مستقبل کے تعاون پرمبذول کروائی۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.