عمران خان کے حق میں بڑا فیصلہ

عمران خان کے حق میں بڑا فیصلہ، براہ راست تقریر پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد ( ۔ 06 ستمبر2022ء) عمران خان کے حق میں بڑا فیصلہ، براہ راست تقریر پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ نے براہ راست تقریر پر پابندی عائد کرنے کا پیمرا کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی کا پیمرا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دےدیا۔  چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت سے جاری عمران خان کی درخواست میں3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں عدالت نے کہاکہ ٹی وی چینلز تاخیری سسٹم کے تحت ممنوعہ مواد کی نشر روکنے کے پابند ہیں،پیمرا سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں قانون پر عمل کرانے کا پابند ہے،اگر ممنوعہ مواد نشر ہوا تو پیمرا ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے، عدالت کایہ بھی کہناہے کہ پیمرا کے وکیل مطمئن نہیں کر سکے کہ پیمرا آرڈیننس کی سیکشن 27 کے تحت پابندی کیسے لگائی جا سکتی ہے، پیمرا کے وکیل نے کہا کہ پیمرا نے بطور ریگولیٹر چینلز کو کہا ہے کہ وہ ڈیلے میکنزم کو یقینی بنائیں، پیمرا سپریم کورٹ کے فیصلے پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنائے،اگر ڈیلے میکنزم پر عمل نہیں کیا جاتا تو اس چینل کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.