فائنل ایگزٹ کے لیے اقامہ میں کم از کم مدت ہونی چاہیے

فائنل ایگزٹ کے لیے اقامہ میں کم از کم کتنی مدت ہونی چاہیے؟

سعودی عرب میں امیگریشن قوانین واضح ہیں۔ غیر ملکیوں کے رہائشی کارڈ ’اقامہ ‘ اور ایگزٹ ری انٹری ’خروج وعودہ‘ یا فائنل ایگزٹ جسے عربی میں ’خروج نہائی‘ کہا جاتا ہے کا ذمہ دار ادارہ جوازات ہے۔جوازات کے قانون کے مطابق فائنل ایگزٹ یعنی خروج نہائی کی کوئی فیس نہیں ہوتی جبکہ ایگزٹ ری انٹری کی فیس مقرر ہے جو کہ ماہانہ حساب سے وصول کی جاتی ہے۔ایک شخص نے استفسار کیا ہے سائق خاص کے ویزے پرمقیم ہوں، فائنل ایگزٹ لگانے کے لیے اقامہ میں کم از کم کتنی مدت باقی ہونا ضروری ہے؟سعودی محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے قانون کے مطابق جس وقت فائنل ایگزٹ لگانے کی کارروائی کی جاتی ہے اس وقت لازمی ہے کہ اقامہ ایکسپائرنہ ہو۔ایکسپائراقامہ پر فائنل ایگزٹ یعنی خروج نہائی نہیں لگایا جاسکتا۔ اگراقامہ ایکسپائر ہے اورخروج نہائی درکار ہو تواس صورت میں پہلے اقامہ تجدید کرایا جائے جس کے لیے اب یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ 3 ماہ کےلیے بھی اقامہ تجدید کرایاجاسکتا ہے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔فائنل ایگزٹ کے لیے اگراقامہ کی مدت میں 10 دن بھی ہوں تو خروج نہائی لگایا جاسکتا ہے۔ فائنل ایگزٹ لگائے جانے کے بعد کارکن کے پاس 60دن کی مہلت ہوتی ہے اس دوران اسے سفرکرنا ضروری ہوتا ہے۔اس مدت کے دوران سفرکا ارادہ منسوخ کرنے کی صورت میں لازمی ہے کہ 60 روز ختم ہونے سے قبل خروج نہائی کو کینسل کرایا جائے۔خروج نہائی کینسل کراتے وقت ضروری ہے کہ اقامہ ایکسپائرنہ ہو۔ اقامہ ایکسپائرہونے کی صورت میں خروج نہائی کینسل نہیں کرایا جاسکتا اس کے لیے لازمی ہے کہ پہلے اقامہ کی مدت میں توسیع کرائی جائے اوراس کے فوری بعد خروج نہائی ویزے کو کینسل کرنے کی کارروائی کی جائے۔فائنل ایگزٹ کے لیے دی گئی 60 روزہ مہلت کے ختم ہونے اورسفرنہ کرنے کی صورت میں ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔خیال رہے اگرخروج نہائی مقررہ مدت جو کہ 60 روزہ ہوتی ہے کے اندر کینسل کرانے پرجرمانہ عائد نہیں ہوتا تاہم اس کےلیے اقامہ کی مدت باقی ہونا ضروری ہے۔ایک شخص نے پوچھا ہے کہ سعودی عرب میں الیکٹریشن کے طورپرکام کیا۔انجینئرنگ کونسل میں بھی اسی پیشے پر رجسٹریش کرائی گئی تھی، معلوم یہ کرنا ہے کہ فائنل ایگزٹ پرجانے کے بعد مکینک کے ویزے پرآسکتے ہیں جس کا ڈپلومہ بھی ہے؟

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.