اب ہو گا اصل مقابلہ، ہائی کورٹ سے عمران خان کے لیے بڑی خبر آگئی، ن لیگ حیران

عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل کر دئیے گئے

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے درخواست پر سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی،اب شوکاز نوٹس کے معاملے پر لارجر بینچ سماعت کرے گا
راولپنڈی ( 21 ستمبر 2022ء ) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت سے متعلق الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل کر دئیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں عمران خان اور فواد چودھری کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کی۔ لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے الیکشن کمیشن کے شوکاز معطل کردیئے۔

عمران خان اورفواد چودھری کی طرف سے بابراعوان اورفیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان اور فواد چودھری کی درخواست پر سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی،عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف شوکاز نوٹس کے معاملے پر لارجر بینچ سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کئے گئے تھے۔بابر اعون نے عدالتی کارروائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سارا ڈیزائن ہے مائنس ون کیا جائے لیکن نہیں ہونا،مائنس کرنے والے خود ہی مائنس ہو رہے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان الیکشن کمیشن آف پی ڈی ایم بن چکا ہے،الیکشن کمیشن نہ عدالت اور نہ ہی ٹریبونل ہے۔ ادھر سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج کردیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں ظفر علی شاہ اور وحید کمال کی جانب سے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کیلئے 2015 میں دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی، جہاں دلائل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ 2013 کی اسمبلی سے متعلق ہے، 2013کی اسمبلی کی معیاد 2018 میں ختم ہو چکی ہے۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.