
وہ پھوٹ پھوٹ کر خانہ کعبہ میں روتا رہا مگر لوگوں نے۔
وہ پھوٹ پھوٹ کر خانہ کعبہ میں روتا رہا مگر لوگوں نے۔۔۔ یوٹیوبر نے خانہ کعبہ میں ایسا کیا کر دیا کہ لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنا دیا
ایک مسلمان کے لیے یہ بہت بڑا دن ہوتا ہے جب کہ وہ خانہ کعبہ میں حاضری دیتا ہے۔ اس خواہش میں انسان اللہ کی بارگاہ میں دعا گو رہتا ہے۔ حج اور عمرے کو ایک ایسی عبادت قرار دیا جاتا ہے جو کہ جانی اور مالی عبادت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر فرد کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جب بھی یہ نادر موقع پاتا ہے اس کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ جب وہ اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہوں تو اللہ تعالیٰ اس کی کوششوں کو قبول کرے اور اس کی عبادتوں کو شرف قبولیت بخشے-مگر بعض اوقات انسان کی کسی بھی غلطی اور کوتاہی کے سبب اس کی ساری کوششوں پر پانی پھر جاتا ہے مگر یہ تو اللہ ہی جانتا ہے کہ وہ کس کے سجدوں کو قبول کرتا ہے- یوٹیوبر نادر علی کا عمرہ اور اس کی ویڈیوز حالیہ دنوں میں مشہور یو ٹیوبر نادر علی کی ایک ویڈیو عوام میں کچھ خاص وجوہ کی بنا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈيو میں یوٹیوبر نادر علی جب خانہ کعبہ میں عمرے کے غرض سے گئے تو ایک عام انسان کی طرح ان پر بھی رقت طاری ہو گئی اور وہ پھوٹ پھوٹ کر رو رو کر دعا کرتے ہوئے نظر آئے-نادر علی کا اس طرح سے رونا اور ان پر رقت طاری ہونا ایک عام سی بات ہے جو کہ ہر مسلمان پر خانہ کعبہ سامنے دیکھ کر ہو جاتی ہے۔ مگر نادر علی کا یہ عمل اس وجہ سے عوام میں شدید تنقید کا باعث بنا کیوں کہ جب جب نادر علی خانہ کعبہ میں روتے نظر آئے اس وقت ان کی ویڈیو کوئی بناتا رہا۔ ان کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوا کہ جیسے کہ یہ رقت اصلی نہیں ہے بلکہ صرف اور صرف ویڈيو بنوانے کے لیے نادر علی پر طاری ہوا ہے