
انصار عباسی اپنے ایک خصوصی تجزیے میں لکھتے ہیں
(ق) لیگ والوں کا تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد (ویب ڈیسک)نامور صحافی انصار عباسی اپنے ایک خصوصی تجزیے میں لکھتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا نام لیے بغیر مسٹر ایکس اور مسٹر وائی پر پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ پنجاب حکومت کیخلاف سازش کا الزام عائد کرتے ہیں لیکن وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ق لیگ کےدیگر سینئر کو ایسی کسی سازش کے شواہد نظر نہیں آتے۔ ق لیگ کے ذریعے نے دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں، لگتا ہے عمران خان کے کان میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کیخلاف کوئی خطرناک باتیں اگل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ق لیگ والوں کے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی ایسی بات ہوتی تو وزیراعلیٰ پنجاب کو اس کا علم ہوتا۔ ق لیگ کے ذرائع تصدیق کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی نے عمران خان سے بات کی تھی اور انہیں مشورہ دیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کشیدگی نہ کریں۔ حال ہی میں گجرات کے دورے (جہاں انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب بھی کیا تھا) کے موقع پر عمران خان سے کہا گیا تھا کہ فوج کیخلاف کوئی بھی بیانیہ مقبولیت کے باوجود نہ صرف پی ٹی آئی بلکہ عمران خان کو بھی نقصان پہنچائے گا۔ کہا جاتا ہے کہ عمران خان اس مشورے سے متفق ہیں لیکن بعد میں وہ رائے تبدیل کر دیتے ہیں اور نیا بیان داغ دیتے ہیں جس سے نیا تنازع پیدا ہو جاتا ہے۔ ق لیگ کے لیڈر کے مطابق، پی ٹی آئی میں کوئی شخص ہے جو عمران خان کے کانوں میں اسٹیبلشمنٹ کیخلاف کچھ بول رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی طرح کی رائے پی ٹی آئی کے لیڈر فیصل واوڈا بھی رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی ذرائع کہتے ہیں کہ واوڈا سمجھتے ہیں کہ پارٹی میں چار افراد کا ایک