‘ سیلاب سے متاثرہ خاتون کی حامد میر کے سامنے دہائی

’’ہمارے شوہر تبدیل کرو یا حکومت‘‘ سیلاب سے متاثرہ خاتون کی حامد میر کے سامنے دہائی مگر کیوں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینئر اینکر پرسن حامد میرنے گزشتہ دنوں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔اس دوران ایک دُکھی، پریشان حالات کے سامنے بے بس خاتون جذباتی ہو گئیں اور حامد میر سے شوہر یا پھر حکومت تبدیل کرنے کا مطالبہ کر ڈالا۔خاتون کاحامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم دو بہنیں ہیں دونوں ہی برباد ہیں، ہمارے شوہر بھی ناکارہ ہیں، ہم کیاکریں، یا تو ہمارے شوہر بدلی کر کے دو يا حکومت کو تبديل کرو یا تو ہماری قسمت کو چمکاؤ۔دوسری جانب پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کیلیے کام کرنے والی اہم رفاہی تنظیموں اور منتخب کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو سیلاب متاثرہ علاقوں ابتر صورتحال سے آگاہ کیا اور سیلاب متاثرین کیلیے الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں سے مطلع کیا۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پاکستان کی سیلاب سے متاثر سوا تین کروڑ آبادی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعداد پرتگال کی کْل آبادی کے تین گنا سے بھی زیادہ ہے۔عبد الشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک کے چاروں صوبوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں کام کر رہی ہے اور متاثرین کو بڑے پیمانے پرپکا پکایا کھانا، پینے کا صاف پانی، خشک راشن، خیمے اور طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.