
کسٹمز افسران نے پگھلا کر بیلٹ بکل بنایا گیا
دبئی ایئرپورٹ پر انتہائی چالاک سونا اسمگلر پکڑے گئے
کسٹمز افسران نے پگھلا کر بیلٹ بکل بنایا گیا 2 کلو سے زائد 24 کیرٹ سونا قبضے میں لے لیا
دبئی ( 08 ستمبر 2022ء ) دبئی ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے 2 مسافر 5 لاکھ درہم مالیت کا سونا امارات میں سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے، کسٹمز افسران نے 2.3 کلو 24 کیرٹ سونا قبضے میں لے لیا جسے پگھلا کر بیلٹ بکل بنایا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حکام نے جمعرات کو بتایا کہ تقریباً 4 لاکھ 85 ہزار 700 درہم مالیت کے سونے کو کئی تھیلوں اور بیلٹوں میں تقسیم کیا گیا تھا، جن کو مسافروں نے پہننے یا اپنے سوٹ کیس میں جوڑنے سے پہلے سونے کی رنگ کو چھپانے کے لیے اس پر پینٹ بھی کیا۔ڈائریکٹر پیسنجر آپریشنز ڈیپارٹمنٹ ابراہیم کمالی نے کہا کہ جب مسافروں کے بیگ کو اسکین کیا گیا تو اس میں سونے کی تبدیلی دکھائی دے رہی تھی، مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہم نے دریافت کیا کہ تھیلے میں موجود تمام بکل خالص سونے کے بنے ہوئے تھے اور انہیں مختلف رنگوں میں پینٹ کیا گیا تھا، اس حوالے سے کی گئی مزید تفتیش کے نتیجے میں ان کے ساتھ دیگر مسافروں کی آمدورفت کو ناکام بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی دبئی کسٹمز نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ انسپکٹرز اور انتہائی جدید ٹیکنالوجیز کی ٹیم پر انحصار کرتے ہوئے اسمگلنگ کی تمام کوششوں کے خلاف ثابت قدم ہے، محکمے نے اپنے کسٹم افسران کو خصوصی تربیتی کورسز کرائے، جس کا مقصد مشکوک باڈی لینگویج کو پہچاننا اور منشیات کی اقسام کی شناخت کے ساتھ جدید ترین آلات میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔