شارجہ میں فتح، پاکستان کے 1 تیر سے 2 شکار

شارجہ میں فتح، پاکستان کے 1 تیر سے 2 شکار

نسیم شاہ کے 2 چھکوں نے دفاعی چیمپئن بھارت اور افغانستان دونوں ٹیموں کو فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
شارجہ ( 7 ستمبر 2022ء ) شارجہ میں فتح، پاکستان کے 1 تیر سے 2 شکار، نسیم شاہ کے 2 چھکوں نے دفاعی چیمپئن بھارت اور افغانستان دونوں ٹیموں کو فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ ایشیا کپ 2022 کے اہم میچ میں نسیم شاہ نے آخری اوور میں مسلسل دو چھکے لگا کر پاکستان کو افغانستان سے ایک وکٹ کی فتح دلا دی۔ شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں بابراعظم نے ٹاس جیتا اور افغانستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ افغان اوپنرز نے پاکستانی باؤلرز کیخلاف پراعتماد آغاز کیا ، محمد حسنین کے اوور میں رحمٰن اللہ گرباز نے مسلسل دو چھکے لگا کر سکور 20 رنز تک پہنچایا۔ حارث نے گزشتہ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والے رحمٰن اللہ گرباز کی وکٹیں اڑا دیں۔ رحمٰن اللہ گرباز نے 2 چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 17 رنز بنائے تھے۔ محمد حسنین مشکلات کا شکار نظر آئے تاہم 5ویں گیند پر حضرت اللہ زازئی کو کلین بولڈ کرتے ہوئے حساب برابر کردیا۔ 12 ویں اوور کی دوسری گیند پر کریم جنت کو محمد نواز نے فخر زمان کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ کریم جنت نے 19 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 15 رنز بنائے تھے۔ نجیب اللہ زدران نے شاداب خان کو 14 ویں اوور میں چھکا لگا کر خطرناک عزائم دکھائے لیکن لیگ سپنر نے ان کو فخر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کپتان محمد نبی کی نسیم شاہ نے وکٹیں اڑا دیں۔ محمد نبی صفر پر آؤٹ ہوئے تو افغانستان کا اسکور 91 رنز تھا۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.