
امارات میں بطور ویٹر کام کرنے والا پاکستانی ایک کلو سونا جیت گیا
امارات میں بطور ویٹر کام کرنے والا پاکستانی ایک کلو سونا جیت گیا
4 سال سے یو اے ای میں مقیم 28 سالہ سید کیلئے حال ہی میں ہوئی منگنی خوش بختی ثابت ہوگئی
دبئی (08 ستمبر 2022ء ) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ویٹر محظوظ قرعہ اندازی میں 1 کلو سونا جیت گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق 2 ماہ کی پروموشن کے حصے کے طور پر محظوظ نے اپنی 92ویں ہفتہ وار قرعہ اندازی کے ساتھ 3 ستمبر کو دوسری گولڈن سمر قرعہ اندازی کی، جس میں حال ہی میں منگنی کرنے والے اور چار سال سے یو اے ای میں مقیم 28 سالہ پاکستانی شہری سید نے ایک کلو سونا جیت لیا۔بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہری ویٹر کے طور پر کام کرتا ہے، جو 6 ماہ قبل قرعہ اندازی سے متعارف ہوا جس کے بعد سے وہ ہر ہفتے اس میں حصہ لے رہا تھا تاہم 28 سالہ فاتح کو اپنی آنکھوں پر اس وقت یقین نہیں آیا جب اس نے 3 ستمبر کو لائیو ڈرا دیکھنے کے دوران اسکرین پر اپنا نام دیکھا، اس نے فوری طور پر اپنے والدین کو اپنی جیت کے بارے میں بتایا۔اس حوالے سے پاکستانی شہری نے کہا کہ پہلے تو میرے والدین سمجھے کہ میں ان کے ساتھ کوئی مذاق کر رہا ہوں لیکن جب میں نے انہیں اپنے نام کے ساتھ ڈرا کا اسکرین شاٹ دکھایا تو وہ قائل ہو گئے۔