پاکستان میں آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2300 روپے جبکہ کراچی میں 2200 روپے تک پہنچ گئی ہے
اسلام آباد (10ستمبر2022ء) ملک میں میں آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کوئٹہ کے شہری سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی کم از کم قیمت 2300 روپے اور کراچی میں 2200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کی فی کلو قیمت کم از کم 115 روپے ہو گئی ہے جبکہ کوئٹہ میں نان بائیوں نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ہڑتال کرتے ہوئے روٹی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح میں صفر اعشاریہ 58 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ پیاز کی قیمت 73 روپے فی کلو کم ہوئی اور ٹماٹر 14 روپے 46 پیسے سستا ہوا۔
گھی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کی کمی ہوئی،جبکہ20 کلو آٹے کا تھیلا 51 روپے 75 پیسے مہنگا ہو گیا۔انڈے تقریباً 9 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔چنےکی دال 4 روپے فی کلو اور ماش کی دال 3 روپے 29 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ گزشتہ روز کی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 44.01 فیصد کی سطح پرآگئی، ایک ہفتے میں گوشت، آٹا، دالوں اورسبزیوں سمیت 26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کی، جس میں حالیہ ہفتے میں مہنگائی میں معمولی کمی ہوئی لیکن اس کے باوجود ایک ہفتے میں گوشت، آٹا، دالوں اورسبزیوں سمیت 26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ایک ہفتے میں 26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر297 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔ ادھر لاہور میں چکی آٹا کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافے کا امکان ہے،چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت میں اضافہ ہوچکا ہے، گندم کی قیمت کم نہ ہوئی تو فی کلو آٹے کی قیمت 110 روپے ہو جائے گی۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.