سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوگئیں

سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوگئیں
ابشر پلیٹ فارم پر 4 نئی سہولیات کا اضافہ‘ کئی کام گھر بیٹھے آن لائن ہوسکیں گے

ریاض ( 13 ستمبر 2022ء ) سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوگئیں کیوں کہ مملکت میں 350 سے زیادہ کام آن لائن انجام دینے کی خدمات فراہم کرنے والے ابشر پلیٹ فارم پر 4 نئی سہولیات کا اضافہ کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے ملنے والی سروسز میں 4 سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے، امن عامہ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل محمد بن عبداللہ البسامی نے ابشر کے ذریعے نئی خدمات کا افتتاح کیا، جو کہ سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کے وزارت داخلہ اور اس کے ماتحت اداروں سے متعلق تمام امور آن لائن کرانے کے عزم کا اظہار ہے۔بتایا گیا ہے کہ جن 4 سہولیات کو ابشر میں شامل کیا ہے ان میں ایک سرکاری اداروں سے مختلف امور کی انجام دہی کے لیے آن لائن گارنٹی ہے، اس کے باعث ٹریفک حادثات پر گارنٹی کی کارروائی آن لائن کرائی جا سکے گی اور اس کام کے لیے اب محکمہ ٹریفک کے دفتر سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا بلکہ مختلف قانونی کارروائیوں کے لیے متعلقہ اداروں کے پاس جانے کی بجائے اس گارنٹی کے ذریعے ہی یہ امور سرانجام پائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.