عمران خان کھڑے ہوئے اور ججز کو کہا

عمران خان کھڑے ہوئے اور ججز کو کہا کہ ’مائی لارڈ آپ نے میرا موقف نہیں سنا‘ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جواب دیا کہ وکلاء کو سن لیا اب کسی اور کو نہیں سنیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ،آن لائن)سابق وزیراعظم عمران خان سخت سکیورٹی میں عدالت پہنچے،عدالت نے ان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا، دوران سماعت عمران خان اپنی کرسی پر کھڑے ہوئے اور ججز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مائی لارڈ آپ نے میرا موقف نہیں سنا، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جواب دیا کہ وکلاء کو سن لیااب کسی اور کو نہیں سنیں گے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ نے کی۔عمران خان اپنے وکیل حامد خان کے ساتھ عدالت کے روبرو پیش ہوئے عدالتی معاونین منیر اے ملک اور مخدوم علی خان نے اپنے دلائل میں عمران خان پر توہین عدالت لگانے کی مخالفت کی۔عدالت کی جانب سے حامد خان کو کہا گیا کہ ہم نے بہت کوشش کی مگر آپ نے غیر مشروط معافی نہیں مانگی۔ عدالت کی جانب سے قرار دیا گیا کہ جواب میں غیر مشروط معافی کے الفاظ موجود نہیں بلکہ ادا کیے گئے الفاظ کا جواز پیش کیا گیا ہے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پچھلی بار بھی آپ کو سمجھایا تھا کہ جرم بہت سنگین نوعیت کا ہے لیکن آپ کو اس کی سنگینی کا احساس نہیں ہے چیف جسٹس نے کہا کہ ’توہین عدالت تین قسم ہوتی ہے جسے فردوس عاشق اعوان کیس میں بیان کیا گیا ہے۔ ایک جوڈییشل توہین ہوتی ہے ایک سول توہین اور ایک کرمنل توہین ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز اور طلال چوہدری پر کرمنل توہین نہیں تھی۔ ان کے خلاف عدالت کو سکینڈلائز کرنے کا معاملہ تھا چیف جسٹس نے کہا کہ سب سے سیریس کرمنل توہین ہوتی ہے اس میں آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ میرا ایسا کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔کرمنل توین میں ارادہ معنی نہیں رکھتا۔ عمران خان کا کیس کرمنل توہین کے زمرے میں آتا ہے حامد خان نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ عدالت کہے تو عدالت کے سامنے پڑھ کر وضاحت کر دیتا ہوں۔حامد خان نے توہین عدالت کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے دو فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طلال چوہدری اور دانیال عزیز کیسز عمران خان کیس سے بہت مختلف ہیں

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.