کویت نے فیملی ویزا کے لیے نئی شرط عائد کردی

کویت نے فیملی ویزا کے لیے نئی شرط عائد کردی
فیملی یا ڈیپنڈنٹ ویزا کیلئے تنخواہ کی حد 500 سے بڑھا کر800 کویتی دینار کردی گئی

کویت سٹی ( 19 ستمبر 2022ء ) خلیجی ملک کویت نے فیملی یا ڈیپنڈنٹ ویزا کے لیے تنخواہ کی حد بڑھا کر800 کویتی دینار کردی۔ مقامی اخبار الانباء نے رپورٹ کیا ہے کہ کویت میں فیملی/ڈیپنڈنٹ ویزا (آرٹیکل 22) کے لیے تنخواہ کی حد کو 500 کویتی دینار سے بڑھا کر800 کویتی دینار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزارت داخلہ جلد ہی نوٹی فکیشن جاری کرے گی، فیصلے کا مقصد تارکین وطن کو ان کے خاندان کو اطمینان بخش معیار زندگی فراہم کرنے میں مدد کرنا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ان تمام غیر ملکیوں پر لاگو ہوگا جن کے پاس (آرٹیکل 17 اور 18) کا نجی یا سرکاری ویزا ہے، ڈیپنڈنٹ یا فیملی ویزا حاصل کرنے کے لیے جو لوگ 800 کویتی دینار تنخواہ وصول کرتے ہیں انہیں اصل ورک پرمٹ یا کوئی ثبوت پیش کرنا ہوگا تاہم اضافی آمدنی سے حاصل شدہ دستاویزات یا ثبوت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔معل ہوا ہے کہ کویتی وزارت داخلہ کے نئے اصول کا مقصد خلیجی ملک میں آبادیاتی ڈھانچے کو کنٹرول کرنا ہے جو صرف ان خاندان کے افراد کو اجازت دے گا جن کی آمدنی زیادہ ہے اور وہ اپنے خاندان کو ایک اطمینان بخش معیار زندگی فراہم کر سکتے ہیں، جہاں ان کی بیویوں کو ملازمتیں تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ مقامی مارکیٹ میں پہلے ہی غیرملکیوں کی کثرت ہے، یہ فیصلہ ان تمام لوگوں کے بیویوں اور 16 سال سے کم عمر کے بچوں پر لاگو ہوگا جو حال ہی میں آرٹیکل 22 کے تحت کویت میں داخل ہوئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.