اسٹیبلشمنٹ نے خوشی سے نہیں بلکہ عمران خان کو مجبوری کے تحت اقتدار سے نکال

اسٹیبلشمنٹ نے خوشی سے نہیں بلکہ عمران خان کو مجبوری کے تحت اقتدار سے نکالا لیکن عمران خان کی مقبولیت ختم نہیں ہو رہی، نجم سیٹھی

اسٹیبلشمنٹ نے خوشی سے نہیں بلکہ عمران خان کو مجبوری کے تحت اقتدار سے نکالا لیکن عمران خان کی مقبولیت ختم نہیں ہو رہی، نجم سیٹھی اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی نجم سیٹھی نے نیا دور چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جب پاور میں ہوتے ہیں تو پرو امریکہ اور جب پاور میں نہیں ہوتے تو اینٹی امریکہ۔ نجم سیٹھی سے سوال کیا گیا کہ اگر جنوری یا مارچ میں انتخابات ہوتے ہیںاور عمران خان دو تہائی اکثریت حاصل کر لیتے ہیں تو خان صاحب بڑے اعلانات کر چکے ہیں تو یہ بھی اسٹیبلشمنٹ کے لئے ایک چیلنج ہو گا،آپ اس پر کیا کہتے ہیں، جس پر نجم سیٹھی نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے کمفرٹیبل پوزیشن پر نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے خوشی سے نہیں بلکہ عمران خان کو مجبوری کے تحت اقتدار سے نکالا لیکن عمران خان کی مقبولیت ختم نہیں ہو رہی۔مگر راستہ تو نکالنا ہے لیکن اگر عمران خان ٹوتھرڈ میجارٹی سے کامیاب ہو جاتے ہیں تو ن لیگ اتنی پریشان نہیں ہوگی جتنا اسٹیبلشمنٹ ہو گی۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.