سعودی ایئرلائن کا ’یوم وطنی‘ پر رعایتی ٹکٹوں کا اعلان

سعودی ایئرلائن کا ’یوم وطنی‘ پر رعایتی ٹکٹوں کا اعلان

آفر اکانومی اور گیسٹ کلاس میں اندرون ملک سفر کیلئے 23 ستمبر 2022ء تک ٹکٹ بک کرنے پر ملے گی
ریاض ( 21 ستمبر 2022ء ) سعودی عرب کی سرکاری ایئرلائن ’السعودیہ‘ نے مملکت کے یوم وطنی پر خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے یوم وطنی کے موقع پر اندرون مملکت پروازوں کے حوالے سے السعودیہ نے خصوصی پیشکش کا اعلان کیا ہے، جو کہ سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹس کے لیے اور یکطرفہ ٹکٹ پر ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ 23 ستمبر 2022 تک کرنا ہوگی اور اس ٹکٹ پر یکم جنوری سے 31 مارچ 2023ء کے دوران سفر کیا جاسکے گا، یہ خصوصی پیشکش اکانومی اور گیسٹ کلاس کی براہ راست پروازوں کے لیے ہے، جس کے تحت اکانومی کلاس کا ٹکٹ 92 اور گیسٹ کلاس کا ٹکٹ 192 ریال میں دستیاب ہے

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.