دنیا کی امیر ترین سربراہ مملکت ملکہ برطانیہ کی دولت کتنی تھی

دنیا کی امیر ترین سربراہ مملکت ملکہ برطانیہ کی دولت کتنی تھی ۔۔۔؟جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے

ملکہ الزبتھ ثانی کا دور اقتدار 70برس سے زائد کے عرصے پر محیط رہا، برطانیہ کی تاریخمیں یہ کسی بھی شاہی حکمران کا طویل ترین دور اقتدار ہے۔الزبتھ ثانی سے قبل برطانیہ میں طویل ترین عرصے تک حکمرانی کا ریکارڈ ملکہ وکٹوریہ نے قائم کیا تھا، ملکہ وکٹوریہ کا دور اقتدار 1901ء میں ختم ہوا تھا اور وہ 63 برس، سات ماہ اور دو دن تک تخت نشین رہی تھیں، الزبتھ دوم کےعہد میں برطانیہ میں 15وزراء اعظم تبدیل ہوئے۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا شمار دنیا کی امیر ترین سربراہ مملکت میں ہوتا تھا، ان کی ذاتی دولت 50کروڑ ڈالر تھی جو اب بادشاہ چارلس کو تفویض کردی جائے گی۔برطانوی شاہی خاندان کی فرم کی مالیت 28ارب ڈالر ہے، ملکہ الزبتھ کی عمر 96 برس تھی

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.