
عمران خان کی آج فیصل آباد جلسے میں کی گئی پیشن گوئی درست ثابت
ایشیا کپ:عمران خان کی آج فیصل آباد جلسے میں کی گئی پیشن گوئی درست ثابت
’’آج ہماری کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی‘‘، عمران خان کی آج فیصل آباد جلسے میں کی گئی پیشن گوئی درست ثابت ،پاکستان نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی
فیصل آباد(5 ستمبر 2022) ’’آج ہماری کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی‘‘، عمران خان کی آج فیصل آباد جلسے میں کی گئی پیشن گوئی درست ثابت ،پاکستان نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ ٹیم عمران خان نے پیشن گوئی کی تھی کہ آج ہماری کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق 1992 کا ورلڈ کرکٹ کپ جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف اللہ نے مجھے کامیابی دی تھی۔عمران خان نے شرکائے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہوں آپ کا کپتان اور آپ ہیں میری ٹیم۔جس وقت عمران خان اسٹیڈیم میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے تو عین اس وقت دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل تھیں۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں پورا کرلیا۔ محمد رضوان نے 71 اور محمد نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم 14 اور فخرزمان 15 اور محمد نواز 20 گیندوں پر 42 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔