
سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں اور اکثر پیغامات شیئر کرتے رہتے ہیں
c
کہ یہ شاید ہی پاکستان میں کسی کے پاس ہو۔راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے سابق فاسٹ بولر سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں اور اکثر پیغامات شیئر کرتے رہتے ہیں۔اب شعیب اختر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہانہیںتحفہ ملتا ہے جسے وہ ویڈیو میں سب کے سامنے کھولتے ہیں۔شعیب اختر جب تحفے میں ملنے والا ڈبہ کھولتے ہیں تو اس میں آئی فون کا جدید ترین موبائل یعنی آئی فون 14 پرو میکس نکلتا ہے جسے دیکھ کر قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔پنڈی ایکسپریس کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا میں وہ واحد کھلاڑی ہوں جس نے دنیا میں 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پہلی مرتبہ گیند کی اور میرے خیال میں ’میں پاکستان کا پہلا شخص ہوں گا جسے یہ آئی فون ملا ہو گا، پورے پاکستان میں کسی کے پاس آئی فون کا یہ فون نہیں ہو گا، یہ میری گارنٹی ہے‘۔شعیب اختر نے آئی فون کا جدید ترین موبائل فون تحفہ کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب میں اسی فون سے یوٹیوب کی ویڈیو بناؤں گا۔