فواد چوہدری نے بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت کا کریڈٹ پی ٹی آئی کے جلسے کو دیدیا

فواد چوہدری نے بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت کا کریڈٹ پی ٹی آئی کے جلسے کو دیدیا

پاکستانی صحافی نے فواد چوہدری کو ٹوئٹر پر ٹیگ کرکے پوچھا کہ پاکستان کی بھارت کیخلاف شاندار جیت کس کی برکت سے ہوئی؟،فواد چوہدری نے جواب دیا ‘ فیصل آباد کے جلسے سے’
لاہور  4 ستمبر 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کا کریڈٹ بھی تحریک انصاف کے جلسے کو دے دیا۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا۔میچ کے بعد ایک پاکستانی صحافی نے فواد چوہدری کو ٹوئٹر پر ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار جیت کس کی برکت سے ہوئی؟ اس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ ‘ فیصل آباد کے جلسے سے’، یعنی پی ٹی آئی کے آج فیصل آباد میں ہونے والے جلسے سے۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.