پاکستان کی مشہور ترین گلوکارہ آئمہ بیگ کی منگنی ٹوٹ گئی

پاکستان کی مشہور ترین گلوکارہ آئمہ بیگ کی منگنی ٹوٹ گئی ۔۔۔کس غلطی کی وجہ سے ٹوٹی ۔۔۔؟اداکارہ نے مداحوں کو بتا دیا

پاکستان کی مایا ناز گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے تعلق ختم ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے گردش کرتی افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا میں اس شخص کے ساتھ گزارے گئے اچھے لمحات کی وجہ سے اس کا احترام کرتی ہوں، اکثر اوقات ہم سے کچھ غلطیاں ہو جاتی ہیں جن کی وجوہاتہوتی ہیں۔گلوکارہ نے مداحوں کے لیے لکھاآپ لوگوں کے سوالات کے جواب میں یہ ہی کہوں گی کہ جی ہاں! ہم دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں اسکرین گریب لیکن ہم دونوں خیریت سے ہیں اس لیے پریشان ہونےکی ضرورت نہیں میں اس رشتے کو ایک اچھے طریقے سے ختم کرنا چاہتی تھی جو میں نے کیا۔اپنیاسٹوری میں آئمہ نے لکھا لوگ اپنے جذبات کے اظہار کے لیے مختلف ذرائع چُن سکتے ہیں، جو لوگ ہمارے بارے میں سوچ رہے ہیں کہ کیا ہم ساتھ ہیں یا نہیں تو انہیں ایک بار پھر سچائی بتانا چاہوں گی کہ نہیں، ہم ساتھ نہیں ہیں۔انہوں نے مداحوں سے مزید کہا برائے مہربانی ہمدری کے لیے اب مزید پیغامات نہ بھیجیں، ہم بالکل ٹھیک ہیں، میوزک زندگی ہے، اب دیکھنا ہے کہ یہ ہمیں کہاں لے جاتا ہے۔خیال رہے کہ آئمہ بیگ کی شہباز شگری سے گزشتہ برس منگنی ہوئی تھی، شہباز شگری کی اس سے قبل اداکارہ عائشہ لینیا سے شادی ہوئی تھی لیکن 2018 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.