خوراک نہ ملنے کی وجہ سے بھوک سے دم توڑ گئی

خیرپور، فلڈ ریلیف کیمپ میں 2 سالہ بچی خوراک نہ ملنے کی وجہ سے بھوک سے دم توڑ گئی

سیلاب متاثرین کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ 5 روز سے کیمپوں میں متاثرین کو کھانا بند کر دیا تھا
خیرپور( 06 ستمبر2022ء) صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں فلڈ ریلیف کیمپ میں موجود 2 سالہ بچی خوراک نہ ملنے کی وجہ سے بھوک سے دم توڑ گئی۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ضلع خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی میں قائم ریلیف کیمپ میں دو سالہ بچی خوراک نہ ملنے کی وجہ سے انتقال کر گئی۔سیلاب متاثرین کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ 5 روز سے کیمپوں میں متاثرین کو کھانا بند کر دیا تھا۔خوراک نہ ملنے کی وجہ سے دو سالہ آسیہ بھوک کی وجہ سے انتقال کر گئی۔ورثا نے انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ورثا کا کہنا ہے ہم خاندان لوگ ہیں مگر ہمارا سب کچھ چھن گیا ہے۔انتظامیہ نے خوراک دینا بھی بند کر دی ہے ، ہم کہاں سے کھائیں گے۔دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں خیر پور اور قمبرشہداد کوٹ کے دور ے کے دور ان کہا تھا کہ پاکستان کے عوام کی مدد ایک مقدس فریضہ ہے، اپنی صلاحیتوں کے مطابق قوم کہ خدمت کرنے پر فخر ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، آرمی چیف نے سیلاب زدہ علاقوں میں کام کرنے والے جوانوں سے بھی ملاقات کی، انہوں نے سیلاب متاثرین سے بھی بات چیت کی، میڈیکل اورریلیف کیمپوں کادورہ کیا اور وہاں دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اعلامیے کے مطابق سیلاب متاثرین نے مدد کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ اداکیا، متاثرین نے مسائل سننے اورحل کے لئے اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ اداکیاآرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی داد رسی اورہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام کی مددایک مقدس فریضہ ہے، اپنی صلاحیتوں کے مطابق قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.