چینی صدر نے وزیراعظم شہبازشریف کو عملیت پسند اور کارکردگی کا حامل شخص قرار دےدیا

چینی صدر نے وزیراعظم شہبازشریف کو عملیت پسند اور کارکردگی کا حامل شخص قرار دےدیا
وزیراعظم اور چینی صدر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو دورے کی دعوت دی، وزیراعظم شہبازشریف اور چینی صدر کے درمیان ملاقات، دوطرفہ تعلقات، عالمی وعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد (16 ستمبر 2022ء) چینی صدر نے وزیراعظم شہبازشریف کو عملیت پسند اور کارکردگی کا حامل شخص قرار دےدیا ہے، وزیراعظم اور چینی صدر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو دورے کی دعوت دی، وزیراعظم شہبازشریف اور چینی صدر کے درمیان ملاقات، دوطرفہ تعلقات، عالمی وعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق سمر قند میں وزیراعظم شہبازشریف اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 22ویں سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر چینی صدر عزت مآب شی جن پنگ سے ملاقات کی۔اپریل 2022 میں وزراتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کے صدر کے ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف کی یہ پہلی ملاقات ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کے ماحول میں خوشگوار بات چیت ہوئی۔ اپنے خیرمقدمی کلمات میں چینی صدر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو “عملیت پسندی اور کارکردگی کا حامل شخصیت” (A person of prgamatism and efficiency) قرار دیا۔وزیر اعظم “چین پاکستان دوستی کے لیے دیرینہ عزم” رکھنے والےرہنما ہیں، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے صدر شی جن پنگ اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی آئندہ 20ویں سی پی سی قومی کانگریس (CPC National Congress) کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے اپنے مشترکہ ویژن اور باہمی اقدار کو علاقائی تعاون اور یکجہتی کے ٹھوس عملی منصوبوں میں آگے بڑھانے کے لیے ایک بہترین فورم فراہم کیا۔ چین پاکستان پائیدار دوطرفہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے،وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری ’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ اور آہنی بھائی چارے (iron-brotherhood) نے وقت کی کسوٹی کا مقابلہ کیا، انہوں نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے اپنے ذاتی عزم کا اعادہ کیا۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.